عمران خان کی 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل تحقیقات کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی، آئینی بینچ نے اعتراضات ختم کر دیے۔
جسٹس امین الدین نے کہا کہ کیس دوبارہ سماعت پر آنے پر آپ کو اٹھائے گئے نکات پر مطمئن کرنا ہو گا۔
حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، اور احتجاج پر فوری طور پر فوج طلب کر لی جاتی ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی جاتی ہے، اگر آپ اسے مارشل لا کہہ رہے ہیں تو آرٹیکل 245 کو بھی چیلنج کریں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مارشل لا کا الزام لگاتے ہوئے آپ ایک عمومی بیان دے رہے ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی نے وضاحت کی کہ مارشل لا میں “وہ” خود آتے ہیں، انہیں طلب نہیں کیا جاتا۔
بینچ نے رجسٹرار آفس کو عمران خان کی درخواست پر نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اگر انکوائری کمیشن قائم ہوا تو وہ صرف ذمہ داری کا تعین کرے گا۔
Leave a Comment